ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا طور خم بارڈر کادورہ

کمانڈر پشاور کور کا طور خم بارڈر کادورہ

 

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاورکور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے طور خم بارڈر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی جی ایف سی   میجر جنرل وسیم اشرف، کمشنر پشاور شہاب علی شاہ، کسٹم کلیکٹر جدون خان، پولٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اسلام زیب خان، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیاز محمد، اسسٹنٹ کلیکٹرطورخم ساجد مہمند اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر نے طورخم نادرا آفس این ایل سی ٹرمینل کسٹم کمپاؤنڈ اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ طورخم بارڈرپر افغانستان کے سکیورٹی حکام کے ساتھ بھی ملے اور بارڈر کی موجود صورتحال پر بات چیت بھی کی۔

 

پاک فوج کی جانب سے ضلع اوکاڑہ کے علاقے  مرکز شاہومیں فری آرمی میڈیکل  کیمپ کا انعقاد

گزشتہ دنوں پاک فوج کی جانب سے ضلع اوکاڑ ہ کے علاقے مرکز شاہو میںایک روزہ فری آرمی میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹروںاور سرجیکل سٹاف نے علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کیں۔ فری میڈیکل کیمپ کے دوران تقریباً2200مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔گیریژن کمانڈر میجر جنرل ضیاء الرحمن نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے پیرامیڈیکل سٹاف اور مریضوں سے بات چیت کی۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

یہ تحریر 566مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP