ہلال نیوز

کمانڈر منگلا کور کا ضلع جہلم کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر منگلا کورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے کورونا وباء کی صورتحال ،حفاظتی اقدامات اور متاثرہ مریضوںکے علاج معالجے کے لئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈ یوٹی پرمامورپاک فوج کے جوانو ں سے بھی ملاقات کی جو کوروناوائرس کے روک تھا م اورتدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں ۔
کور کمانڈر منگلا نے سول انتظامیہ ،طبی عملے اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکے نمائندوں کے ہمراہ قائم کردہ مختلف طبی مراکز کا بھی دورہ کیا ۔ جہاں انہیںمریضوں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنا نے کیلئے کئے گئے اقدمات اور عملی طریقہ کارکے بارے میںمفصل بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر منگلا نے کورونا وباء پر قابو پانے اور متا ثرہ مریضوں کے بہترین علاج معالجے کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہاا وران کومزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ضلع جہلم کے لئے جراثیم کش واک تھروگیٹ اورسپرے مشینوںکا عطیہ بھی دیا۔ کمانڈر منگلا کور نے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیر ا میڈیکل سٹاف، پولیس ،پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروںکی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کو خراج تحسین پیش کیاجو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مشکل وقت میں ہر کسی کو محفوظ کرنے کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہیں ۔
اس موقع پر جی او سی 37 ڈیو میجر جنرل خرم سرفراز خان، کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر ) محمد محمود ، آر پی او  راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جھپائ، ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق، آرمی اور لوکل انتظامیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔



 

یہ تحریر 500مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP