ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا ضلع شمالی و جنوبی وزیرستان اور خیبر کا دورہ

گز شتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ضلع خیبر اور شمالی وجنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا۔ جہا ںپر انہوں نے علا قے کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے میں قیام امن کے لیے قبا ئلیوں کی قربانیوں کو سر ا ہتے ہو ئے یقین دلا یا کہ پا ک فو ج مقامی لو گو ں کی ہر ممکن مدد کر ے گی۔ مشیر ان نے علاقے میں امن کی بحالی کیلئے جا ری کو ششوں پر پا ک فو ج کا شکر یہ اداکیا ۔ دوروں کے دوران مقامی کمانڈر ز نے کور کمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورت حال، تعمیر اور تر قی کے لیے کی جانے والی کو ششوں اور آپر یشنل تیا ریوں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔ اس موقع پرکور کمانڈرنے ضلع خیبر میں دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں فر نٹیئر کور کے جوانوں کی مشقوں کا جا ئزہ لیا۔ افسر وں اور جوانوں سے بات چیت کر تے ہوئے کور کمانڈر نے جوانوں کی کار گر دگی کو سر اہا ۔



 مزید براں کور کمانڈر نے میر علی (ضلع شما لی وزیر ستان )میں بو ائز ہا سٹل اور پاکستان سوئٹ ہوم کا دور ہ بھی کیا ۔اس کے علا وہ کما نڈر پشا ور کور نے آرمی پبلک سکو ل کا بھی افتتا ح کیا ۔ آرمی پبلک سکول کے قیام پر قبا ئلی عما ئدین نے پا ک فوج کا شکر یہ ادا کیا ۔کما نڈر پشاور کور نے سکائوٹس ٹریننگ اکیڈمی میر علی میں فرنٹیر کور (سائوتھ) کے ریکروٹس کی تقر یب حلف برداری اور پا سنگ آوٹ پر یڈ میں بھی شرکت کی ۔ پریڈ سے خطاب کر تے ہوئے کورکمانڈرنے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ پا کستان کے دفا ع کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گئے اور وقت پڑنے پر کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ آ خر میں کور کما نڈر نے کورس میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کر نے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے ۔ 
دوروں کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ میر ان شاہ میجر جنر ل نعیم اختر، انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور (سائوتھ) میجر جنرل ہارون حمیداور انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور (نارتھ) میجر جنرل نورولی خان بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔

یہ تحریر 71مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP