گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے سیہون میں قائم آرمی ماڈل سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہیں سکول میں فراہم کی جانے والی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے اساتذہ اور والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور روشن مستقبل کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
کمانڈر لاہور کورکا سپیشل چلڈرن سکول کا دورہ
گزشتہ دنوں کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے انٹرنیشنل ڈِس ایبلٹی ڈے کے موقع پر سپیشل چلڈرن سکول آف ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرزکا دورہ کیا۔ سکول کی تقریب میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے مختلف سیگمنٹس پیش کئے۔ کور کمانڈر نے اُن کی کاوشوں کو سراہا اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
یہ تحریر 468مرتبہ پڑھی گئی۔