ہلال نیوز

کمانڈر کراچی کور کا بدین گیریژن کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزانے بدین گیریژن کا دورہ کیا۔کور کمانڈر کو بدین بریگیڈ کی پیشہ وارانہ تربیتی سرگرمیوں اور انتظامی معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مورال کو سراہا ۔


بعدازاں کمانڈر کراچی کور نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج بدین کا دورہ بھی کیا جہاں وہ منعقدہ سالانہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے اسپورٹس گالا میں شامل مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے دیکھے اور بچوں کی کھیلوں میںدلچسپی کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوںکی سرگرمیاں ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کور کمانڈر نے بہترین کھیلنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور انہیں شاباش دی۔


بدین گیریژن کے دورے کے آخر میں کور کمانڈرنے بدین میں پاک آرمی میڈیکل کور کی جانب سے قائم تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا۔جہاں انہیں فری میڈیکل کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔کور کمانڈر نے آرمی میڈیکل کور کی جانب سے صحت کے بارے میں آگاہی پروگرام کی تعریف کی۔ تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے میڈیکل، ڈینٹل، سرجیکل، گائنی اور چائلڈ سپیشلسٹس نے چھ ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیاجن میں بیشتر تعداد خواتین اور بچوں کی تھی

یہ تحریر 431مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP