کمانڈر پشاور کور کا خیبر ایجنسی اور کرم ایجنسی کا دورہ
کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو کرم اور خیبر ایجنسی میں سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کور کمانڈر نے ان علاقوں میں تعینات فوجی جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان کی تیاریوں اور بلند حوصلوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل شاہین مظہر محمود بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔
پاک فوج کے ساتھ ایک دن
گزشتہ دنوںیونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے طلباء و طا لبا ت نے فوجی جوانوں کے ساتھ لا ہو ر گیریژ ن میں ایک مصروف دِن گزارا۔ اِس موقع پر اُنہیں پا ک فو ج کے پیشہ و ار انہ اُ مو ر سے متعلق بر یفینگ دی گئی۔ اِس ایک رو زہ پروگرام کا مقصد طلبا ء وطا لبا ت میں سکیورٹی سے متعلق آ گا ہی ، خو د اعتما دی اور جذبہِ حب الو طنی کو مزید اُ جا گر کرنے کے ساتھ ساتھ پا ک فوج کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کر نا تھا ۔بعدازاں طلباء و طالبات کو پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اورمستعدی سے متعلق ایک عملی مظا ہر ہ د کھا یا گیا۔ اس مو قع پر طلباء کا جوش وجذ بہ دیدنی تھا۔انھوں نے اس ایک رو ز ہ پروگر ام میں گہر ی د لچسپی لی اور پا ک فو ج کی پیشہ وا را نہ صلاحیت اور بُلند جذبے کی بے حد تعریف کی۔
یہ تحریر 375مرتبہ پڑھی گئی۔