کمانڈر کراچی کور کا کوٹری فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ
گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کوٹری فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو کوٹری میں جاری تربیتی مشقوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے میکانائزڈ انفنٹری اور آرٹلری کے زیرِ استعمال جدید ہتھیاروںاورجاری تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ مزید برآںکور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ تحریر 506مرتبہ پڑھی گئی۔