کمانڈر پشاور کور کا مہمند میں اگلے مورچوں کا دورہ
گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے مہمند ڈسٹرکٹ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر کو بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈرنے علاقے کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔
ملٹری کالج جہلم میں یومِ والدین کی تقریب کا انعقاد
ملٹری کالج جہلم کا شمار پاکستان آرمی کی سب سے پرانی اور عظیم درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ 1925 سے قائم اس درسگاہ میں طلباء کی پڑھائی کے علاوہ ذہنی اور جسمانی تربیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔
گزشتہ دنوں ملٹری کالج جہلم میں یومِ والدین
(Parents Day)
کی پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔لیفٹیننٹ جنرل صادق علی چیئرمین پاکستان آرڈننس فیکٹری واہ کینٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں کیڈٹس نے خوبصورت ڈرل کے علاوہ پی ٹی، گھڑ سواری اور جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ کیا۔
تقریب کے دوران ایروماڈلنگ کلب کے جہازوں نے خوبصورت کرتب دکھا کر حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ تقریب کی خاص بات انڈورکلبز بشمول فزکش، سکائوٹنگ کیمسٹری، بیالوجی، ریوٹکس، کمپیوٹر، فائن آرٹس اور فوٹو گرافی کلب کی شاندار نمائش تھی جس میں کیڈٹس نے اپنے بنائے ہوئے پروجیکٹس اور فن پارے رکھے۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ بریگیڈیئر زاہد نسیم اکبر نے کالج کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ جبکہ مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے اپنے خطاب میں طلباء کی رہنمائی کی اور کامیاب طلباء کو مبارک باد پیش کی۔
رپورٹ: میجر حسان جاوید
یہ تحریر 625مرتبہ پڑھی گئی۔