ہلال نیوز

کمانڈر منگلا کور کی سپاہی عامر آفتاب شہید کے گھر فاتحہ خوانی

کمانڈر منگلا کور کی سپاہی عامر آفتاب شہید  کے گھر فاتحہ خوانی

گزشتہ دنوں کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے سپاہی عامر آفتاب شہید کے گھر گائوں اُملی تحصیل دینہ میںان کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کورکمانڈر نے شہید سپاہی عامر آفتاب کی بہادری اور جوانمردی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سپاہی عامر آفتاب شہید نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن المیزان میں جام شہادت نوش کیا۔

 

بریگیڈیئر حسین عباس شہید کی یاد میں خصوصی تقریب

شہید کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیںہر سال 6ستمبر کا دن شہیدوں کی یاد کے دن اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا یا جاتا ہے۔ شہداء کی ان قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لئے علمی، ادبی ،سماجی اور ثقافتی تنظیم گندھارا یوتھ فورم کے زیر اہتمام بریگیڈیئر حسین عباس شہید کی یاد میںخصوصی تقریب منعقد کی گئی جو فروری 2010کو وادی تیراہ خیبر ایجنسی میںریسکیو مشن کی قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔ بریگیڈیئر حسین عباس شہید کی یاد میں اُن کے اہل خانہ کے ساتھ منائی گئی تقریب کی صدارت معروف شاعرہ اور بریگیڈیئر حسین عباس شہید کی والدہ محترمہ درشہوار نے کی۔ گندھارا یوتھ فورم کے صدر سید محمود علی نقی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے 6ستمبر کے شہداء اور بریگیڈیئر حسین عباس شہید کی خدمات اور کارناموں پر مشتمل اپنا مضمون پیش کیا ۔ گندھارا یوتھ فورم شعبہ خواتین کی نائب صدر شین اختر نے افواج پاکستان کی قربانیوں پر خصوصی مقالہ پیش کیا۔

بریگیڈیئر حسین عباس شہید کی والدہ محترمہ درشہوار نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی اور کہا کہ کسی بھی ماں کے لئے جوان بیٹے کی موت دکھ اور کرب کا پہاڑ ہوتی ہے اور کسی بھی باپ کے لئے جوان بیٹے کا لاشہ اُس کی کمر توڑ دیتا ہے ۔ مگر شہادت کی موت خوش نصیبوں کے حصے میں آتی ہے ۔     

(رپورٹ   مصباح نقوی)

یہ تحریر 476مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP