گزشتہ دنوں کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوٹلی رائے ابوبکر کے نزدیک ایکسرسائز ایریا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر جوانوں سے ملے اور جاری فیلڈ مشقوں کا معائنہ کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے افسروں اور جوانوں کی تربیت کے معیار کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے مزید بہتری پر بھی زور دیا۔ مزید برآں اُنہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل شاہد محمود نے مشقوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
یہ تحریر 453مرتبہ پڑھی گئی۔