ہلال نیوز

کمانڈر لاہور کور کی کیپٹن محمد الحسنین شہید کے والدین سے تعزیت

کمانڈر لاہور کور کی کیپٹن محمد الحسنین شہید کے والدین سے تعزیت
گزشتہ دنوںکمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ننکانہ صاحب میں کیپٹن محمد الحسنین شہید کے والدین سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔اُنھوں نے شہید کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے قبر پر پھول بھی چڑھائے۔ اس مو قع پر شہید کے والدین کے علاوہ عزیز واقارب بھی موجود تھے۔

کیپٹن محمد الحسنین شہید گزشتہ دِنوں غیر ملکی باشندوں کے اغوا میں ملوث گروہ کی تلاش میں تھے کہ کرم ایجنسی کے قریب خرلاچی کے مقام پر دہشت گردوںکی جانب سے کئے گئے دھماکے میں جامِ شہادت نوش کر گئے ۔

کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ دہشت گردی کی اِس جنگ میں فوج اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اُنھوں نے اِس عزم کو دُہرایا کہ فوج اور عوام مل کر شرپسندوں کواُن کے انجام تک پہنچا ئیں گے۔


 

انٹر سروسز سیلنگ چیمپیئن شپ2017
گزشتہ دنوںانٹر سروسز سیلنگ چیمپیئن شپ2017جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے زیرِ انتظام پاکستان نیوی اکیوٹک کلب ڈاک یارڈ میں منعقد ہوئی۔چیمپیئن شپ کے دوران انٹر پرائز کلاس ، 470کلاس ، لیزر ریڈئیل کلاس، لیزر سٹینڈرڈ کلاس ، آر ایس ایکس کلاس، مسٹرال کلاس اور ایل16-کلاس کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں تینوںمسلح افواج کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاک بحریہ کی ٹیموں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے سات تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ پاک فضائیہ نے چاندی کے سات تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر مہمانِ خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
 

یہ تحریر 361مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP