کمانڈر پشاور کور کا مہمند گھاٹ، باجوڑ خار اور خیبر کا دورہ
گزشتہ دنوںکمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے قبائلی اضلاع خیبر اور مہمند کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کمانڈر پشاور کور کو امن وامان کی مجموعی صورتحال، آپریشنل تیاریوں، بارڈر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں اور زیرِتکمیل ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر نے جوانوں کے ہائی مورال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے شاندار کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے فعال بارڈر سکیورٹی مینجمنٹ کے حوالے سے کاوشوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس کی بدولت سرحد پار دہشت گردی پر قابو پانے میں کافی مدد ملی ہے۔
علاوہ ازیں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے مہمند اور ضلع باجوڑ کا دورہ کیا جہاں ان کو ترقیاتی کاموںکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کورکمانڈر نے مہمند گھاٹ میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا افتتاح کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا ۔ اس کے علاوہ ضلع باجوڑ خار میں گورنر گرلز ماڈل سکول اور فاطمہ جناح ہسپتال کا بھی افتتاح کرنے کے بعد ان کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پرعلاقے کے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے اور انہوںترقیاتی کام مکمل ہونے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد وسیم اشرف اور جنرل آفیسر کمانڈنگ 45 انجینئرز ڈویژن میجر جنرل کاشف نذیر بھی کورکمانڈر کے ہمراہ تھے۔
آئی جی ایف سی کا جمرود شاکس لیویز سنٹر کا دورہ اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات
گزشتہ دنوں خیبر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل وسیم اشرف نے ضلع خیبر جمرود شاکس لیویزسنٹر ڈی آر سی کا دورہ کرتے ہو ئے یوم دفاع و یوم شہداء کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی محمد وسیم اشرف نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورجو قربانیاں ہمارے شہیدوں نے 1965،1971 اور باقی پچھلے 18سالوں میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں دی ہیں ان میں پاک فوج اور دوسرے اداروں کی قربانیوں کے ساتھ قبائلیوں کا خون بھی شامل ہے۔ اس موقع پرآئی جی ایف سی نے شہداء کے گھروں کا دورہ بھی کیا۔
یہ تحریر 436مرتبہ پڑھی گئی۔