گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے باجوڑ ایجنسی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آئی جی ایف سی (این) میجر جنرل وسیم اشرف نے ایجنسی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر انہیں بریفنگ دی۔ کور کمانڈر نے سخت مشکلات اور نامساعد حالات کے باوجود دفاعِ وطن میں مصروف ٹروپس کے عزم و حوصلے کو سراہا۔ ٹروپس سے خطاب کے دوران انہوں نے ٹروپس کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ تحریر 329مرتبہ پڑھی گئی۔