ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا مختلف قبائلی اضلاع کا دورہ

گزشتہ دنوں کے دوران کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان، ہیڈ کوارٹر 9ڈویثرن اور فرنٹئیر کور (نارتھ)  کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔ دوروں کے دوران بریگیڈ کمانڈرز نے کورکمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی کی صورتحال، تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان اضلاع میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔



دوروں کے دوران جنرل آ فیسر کمانڈنگ 7ڈویثرن میجر جنرل محمد نعیم اختر، جنرل آ فیسر کمانڈنگ 9ڈویژن میجر جنرل عاکف اقبال, انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین اور انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر بھی کورکمانڈرکے ہمراہ تھے۔ 

یہ تحریر 149مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP