ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا مختلف قبائلی اضلاع کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے قبائلی اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور خیبر کا دورہ کیا۔ دوروں کے دوران بریگیڈ کمانڈرز نے کورکمانڈر کو علاقے کی سکیورٹی صورتحال، تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کور کمانڈر نے ان اضلاع میں تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔



دوروں کے دوران جنرل آ فیسر کمانڈنگ 7ڈویژن میجر جنرل شاکر اللہ خٹک ، انسپکٹر جنرل فرٹیئر کور (سائوتھ) میجر جنرل عمر بشیر اورانسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ)میجر جنرل عادل یامین بھی کورکمانڈرکے ہمراہ تھے۔
 

یہ تحریر 115مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP