ہلال نیوز

کمانڈر پشاور کور کا شمالی وزیرستان کا دورہ

کمانڈر پشاور کور کا شمالی وزیرستان کا دورہ
گزشتہ دنوں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے میران شاہ، شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا۔ ان کے دو روزہ دورے کے دوران انہیں علاقے میں سیکورٹی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر وہ تعلیمی اور تربیتی اداروں میں بچوں سے ملے اور تعلیم کے فروغ پر مزید زور دیا۔
 

فرسٹ کراچی شوٹنگ چیمپئن شپ
گزشتہ دنوں کراچی گیریژن میں پہلی کراچی شوٹنگ چمپیئن شپ منعقد ہوئی، اس چمپیئن شپ میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، اے ایس ایف اور رینجرز نے حصہ لیا۔ کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاکستان نیوی سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔


 

یہ تحریر 393مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP