گزشتہ دنوںکمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز( سندھ ) میجر جنرل محمد سعید کے ہمراہ رینجرز کی لکھیارو اور سویاتر پوسٹ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران کور کمانڈر کو ریگستانی علاقوں میںرینجرز کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے پاکستان رینجرز کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی ملکی سرحدوں کی نگرانی کے امور میں پیشہ ورانہ استعداد اور جذبے کو بھی سراہا۔
یہ تحریر 379مرتبہ پڑھی گئی۔