ہلال نیوز

کمانڈر کوئٹہ کور کا بلوچستان کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں  حیردین، ڈی ایم جے، نصیر آباد، جھل مگسی اورغنڈاوا کا دورہ

فوج اور ایف سی کی جانب سے بلوچستان بھر میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں۔ اسی سلسلے میںگزشتہ دنوں کمانڈرکوئٹہ کورلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے حیردین، ڈی ایم جے، نصیر آباد، جھل مگسی اورغنڈاوا کا دورہ کیا۔ سیلاب سے متاثرہ آبادی کو بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت، شہری انتظامیہ اور فوج مشترکہ طور پر اپنی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے کوششیں مزید تیز کی جا رہی ہیں جبکہ کئی علاقے اب بھی فضائی کوششوں پر منحصر ہیں۔ 



دریں اثناکمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی(نارتھ) میجر جنرل عامر اجمل اور کمشنر سعید عمرانی کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ میں فلڈ ریلیف  کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے قلعہ سیف اللہ کے 7 افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی جو حالیہ سیلاب میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ان دوروں کے دوران کور کمانڈر نے کہا کہ فوری بچائو اور ابتدائی امدادی کوششوں کے بعد اب قلعہ سیف اللہ میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بعد ازاں بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
کور کمانڈر نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی بحالی قومی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی جانب سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
 

یہ تحریر 114مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP