ہلال نیوز

کمانڈر کراچی کورکا دورۂ چھور گیریژن

کمانڈر کراچی کورکا دورۂ چھور گیریژن
گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے چھور گیریژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انسدادِ دہشت گردی اور کلوز کوارٹرز بیٹل

(CQB)

کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ کور کمانڈر نے فوجی افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیتی مشقوں کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے مورال کی تعریف کی۔

 

ڈی جی پنجاب رینجرز کا ہڑپال اور چاروا سیکٹر کا دورہ
 

گزشتہ دنوں ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے ہڑپال اور چاروا سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ وہاں تعینات فوجی دستوں سے ملے اور بھارتی اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیوں کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی سیزفائر کی خلاف ورزی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اُن کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا اور بھارتی اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائی بھی کی جائے گی۔
 

یہ تحریر 315مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP