کمانڈر ملتان کورکا النور چلڈرن سکول اینڈ کالج کا دورہ
گزشتہ دنوں کمانڈر ملتان کور جنرل محمد نعیم اشرف نے النور سپیشل چلڈرن سکول اینڈ کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو النور سپیشل چلڈرن سکول اینڈ کالج کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں انہیں نے مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے سپیشل بچوں کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور تحائف تقسیم کئے۔ کور کمانڈر نے بچوں کی تعلیمی اور تربیتی معیار کو دیکھ کر اساتزہ کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔
اوکاڑہ گیریژن میں البرق سُپر ہاکی لیگ ۲۰۱۸ کا انعقاد
گزشتہ دنوں اوکاڑہ گیریژن میں البرق سُپر ہاکی لیگ ۲۰۱۸ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ سُپر ہاکی لیگ میں کل ۱۲ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ڈویژنل ہاکی ایسوسی ایشن ملتان، پاک پتن، فیصل آباد، مقصود ہاکی اکیڈمی وہاڑی، گوجرہسپورٹس کلب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کلب کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ گوجرہ سپورٹس کلب اور مقصود ہاکی اکیڈمی وہاڑی کے درمیان کھیلا کیا جس میں گوجرہ سپورٹس کلب نے اعٰلی کارکردگی دکھاتئ ہوئے البرق سُپر ہاکی لیگ کا فائنل
1-0
سے جیت لیا۔
تقریب کے اختتام پر میمان خصوسی میجر جنرل محمد عرف ملک نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
یہ تحریر 604مرتبہ پڑھی گئی۔