گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزانے ملیر گیریژن میں پاکستان آرمی کے زیرِ نگرانی پولیس ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ اس موقعے پر پولیس ریکروٹس نے عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ کورکمانڈر نے تربیتی سرگرمیوں اور دستیاب سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پولیس ریکروٹس کی دوران تربیت محنت اور لگن کو بھی سراہا۔
کور کمانڈر نے اپنے خطاب میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہر کا امن ان اداروں کی بہترکارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اورجنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل زاہد محمود بھی دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے۔
یہ تحریر 434مرتبہ پڑھی گئی۔