الائیڈ آفیسرز سٹاف کورس کالج کوئٹہ کیشرکاء کا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ
آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا۔ ان میں سعودی عرب،بنگلہ دیش، برازیل، ایران، اُردن، ملائیشیائ، عمان، فلسطین، سری لنکا، برطانیہ، آسٹریلیا ،بوسنیا،چین، مصر اور دیگر ممالک کے شرکاء شامل تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے غیر ملکی مہمانوں کو خو ش آمدید کہا اور بتایا کہ کمز کالج اپنے طلباء کومعیاری تعلیم مہیا کررہا ہے جو کسی بھی اچھے میڈیکل کالج کا خاصا ہے ۔ کمز نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے غیر ملکی طلبہ کو بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بعدازاں وائس پرنسپل کمانڈر بریگیڈیئر سید ندیم الحق نے الائیڈ آفیسرز کو بریفنگ دی۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ الائیڈ آفیسرز اور ان کی فیملیز میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
فرسٹ آرمرڈ ڈیوانٹر یونٹ باکسنگ چیمپیئن شپ
گزشتہ دنوں ملتان گیریژن میں فرسٹ آرمرڈ ڈیوانٹر یونٹ باکسنگ چیمپیئن شپ منعقد ہوئی ۔ چیمپیئن شپ میں کل10یونٹوں کے 80کھلاڑیوں نے دس مختلف ویٹ کیٹگری میں حصہ لیا ۔ فرسٹ آرمرڈ ڈیو کی 21 ایس اینڈ ٹی بٹالیننے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپیئن ٹرافی جیت لی۔ تقریب کے اختتام پربریگیڈ ئیر فیاض فاروق نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔
یہ تحریر 549مرتبہ پڑھی گئی۔