ہلال نیوز

تقریبِ تقسیمِ اعزازات

گزشتہ دنوں کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں 1971 کی جنگ میں بہادری کی مثال قائم کرنے والے غازیوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی ایک سادہ لیکن پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مشرقی پاکستان کے سول آرمڈ فورسز اور بہاری کمیونٹی کے غازیوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے۔ کمانڈر لاجسٹکس ایریا پشاور، میجر جنرل محمد زاہد خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے غازیوں نے پاکستان کے لئے ہر قربانی دی اور اپنے  فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ دلیری سے ثابت قدم رہے۔ تقریب میں 1971 کے غازیوں کے علاوہ پاک فوج کے سینیئر افسران، غازیوں کے لواحقین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔



 

یہ تحریر 294مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP