ہلال نیوز

تقریبِ اعزازات

گزشتہ دنوں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں تقریب اعزازات منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لئے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ 48 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز جے سی اوز اور 30 سپاہیوں کو تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے تمغے ان کے لواحقین نے وصول کئے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



 

یہ تحریر 411مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP