گزشتہ دنوں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرنے سیاچن میں فاروڈ پوسٹوں کا دورہ کیا۔سکردو پہنچنے پر میجر جنرل احسان محمود خان نے ان کا استقبال کیا۔کور کمانڈر نے گیوس اور شنگو سیکٹرز جو کہ14000فٹ پر بلند ترین بٹالین ہیڈکوارٹر ہے، کادورہ کرنے کے ساتھ ساتھ بالتورو سیکٹر میں پیجو کنکارڈیا ، آئی ایچ سی پوسٹو ں اور منی مرگ میں بریگیڈ ہیڈ کواٹر ز کا دورہ بھی کیا ۔
بعد ازاں کور کمانڈر لائن آف کنٹرول گئے جہاں انہوں نے باغ اور کوٹلی میں فاروڈ پوسٹو ں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورت حال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال کی تعریف کی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ تحریر 699مرتبہ پڑھی گئی۔