گزشتہ دنوں کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس اور گرد و نواح کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی چلاس آمد پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے ان کا استقبال کیا۔
کور کمانڈر کو علاقے میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال ،متاثرہ لوگوں کی بحا لی، امدادی سر گرمیوں اور فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔کور کمانڈر نے پاک فوج اور دیگر اداروں کی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بحالی ،کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کی تیاریوں اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔انہوں نے ضلع دیامر میں لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاک فوج کی طرف سے تعلیمی جرگوں کا تسلسل اور ضرورت مند لوگوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کو سراہا ۔ بعد ازاں فورس کمانڈر نے علاقے میں جاری فلاح و بہبود کے حوالے سے پاک فوج کی د یگر کو ششوں پر بریفنگ دی ۔
یہ تحریر 846مرتبہ پڑھی گئی۔