گزشتہ دنوں کمانڈرگوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے ٹلہ فائر رینج کا دورہ کیا اور ڈویژن کے زیر اہتمام بکتر شکن میزائل فائر کا جائزہ لیا۔
ٹلہ رینج پر کور کمانڈر کو بکتر شکن فائر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈویژن کے آرمرڈ اور انفنٹری یونٹس نے اپنے پیشہ ورانہ مہارت کے جوہر دکھائے۔
کور کمانڈرنے یونٹس اور سپاہ کی جنگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انھوں نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ملکی سا لمیت اور دفاع ایک پیشہ ور سپاہ کی اوّل نشانی ہے۔ دشمن مختلف حربوں سے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے آگاہی اور ذمہ داری ہم سب پر فرض ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی خوشحالی اور پائیدار امن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے بہترین فائرز میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ قبل ازیں ٹلہ فائر رینج آمد پر جی او سی ڈویژن میجر جنرل احسان علی نے کور کمانڈر کا استقبال کیا۔
یہ تحریر 604مرتبہ پڑھی گئی۔