ہلال نیوز

کمانڈر گوجرانوالہ کور کا ظفروال میں تربیتی مشقوں کا معائنہ

کمانڈر گوجرانوالہ کور کا ظفروال میں تربیتی مشقوں کا معائنہ
گزشتہ دنوں کمانڈر گوجرانوالہ کورلیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے ظفروال میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ کیا۔ ٹریننگ ایریا میں پہنچنے پر کور کمانڈر کو مشقوں کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں بریف کیا گیا۔بعد ازاں زیر تربیت سپاہ نے متاثر کن مظاہروں کے ذریعے حاصل کردہ تربیت کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے جدید ،پیشہ ورانہ، روائتی اور غیر روائتی تربیت کا حصول بے حد اہمیت کا حامل ہے ۔ کور کمانڈر نے مشقوں کے انعقاد اور تربیت کے معیار کو بھی سراہا۔
 


 

کمانڈر کراچی کور کا حیدر آباد گیریژن کا دورہ
گزشتہ دنوں کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے حیدرآباد گیریژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گیریژن میں نئے قائم کردہ 
Iqbal Sports Arena
کا افتتاح کیا۔ کور کمانڈر کو وہاں فراہم کردہ کھیلوں کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دریں اثناء کمانڈر کراچی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے حیدر آباد گیریژن میں واقع
Desert Hawk Boys Hostel 
کے دورے کے دوران اساتذہ اور طلباء سے ملاقات بھی کی۔

یہ تحریر 338مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP