کمانڈر گوجرانوالہ کور کا آپریشنل ایریا کا دورہ
گزشتہ دنوں کمانڈر گوجرانوالہ کور لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے سیالکوٹ میں آپریشنل ایریا کا دورہ کیا ۔اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل رضا جلیل نے انہیں اگلے مورچوں میںتعینات سپاہ کی عسکری تیاریوںاور تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ کور کمانڈرنے وہاں موجود افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی عسکری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے جذبے اور لگن کی تعریف کی۔
کمانڈرپشاور کور کا دورہ باجوڑ ایجنسی
گزشتہ دنوںکمانڈر پشاورکور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے باجوڑ ایجنسی میں سرحدی علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کو آ ئی جی ایف سی (نارتھ ) میجر جنرل وسیم اشرف نے سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں ان کے حوصلے کو سراہا۔ مزید برآںکور کمانڈر نے مؤثر بارڈرسکیورٹی انتظامات کی بھی تعریف کی۔
یہ تحریر 477مرتبہ پڑھی گئی۔