ہلال نیوز

آئیڈیاز 2022 میں پاک نیوی کی شرکت

 بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا 11واں ایڈیشن (IDEAS-2022) ایکسپو  سینٹر کراچی میںمنعقد ہوا۔ ہال نمبرپاک بحریہ کے سٹالز کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ سٹال کا ڈیزائن کشتی اور فرش سمندر کی عکاسی کرتا تھا۔اس سٹال پر پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پاکستان نیوی کے بحری بیڑے کی موجودہ انوینٹری کے مختلف ماڈلزاور تازہ ترین انڈکشنز ڈسپلے کیے گئے۔



اس موقع پر مختلف اعلیٰ عہدے داروں، مقامی اور غیر ملکی میری ٹائم انڈسٹری کے نمائندوں اور دیگر معزز اسٹیک ہولڈرز نے ایکسپو سینٹر میں پاکستان نیوی سٹال کا دورہ کیا۔ مندوبین کو مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ اور جناح کلاس فریگیٹ (JCF) کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفود نے منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پی این پرسنل کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ پاکستان نیوی سٹال کا دورہ کرنے والے مندوبین میں وزیر اعلیٰ سندھ، اراکین سندھ اسمبلی، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف نیول سٹاف، چیف آف ایئر سٹاف، رائل نیوی آف عمان، قطر آرمڈ فورسز، رائل ملائیشین نیوی، کویت نیول افواج، جنوبی افریقی بحریہ اور مسلح افواج ترکیہ کے وفود شامل تھے۔  



 

یہ تحریر 102مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP