ہلال نیوز

آئیڈیاز-2022 میں پاک فضائیہ کی شرکت

گزشتہ دنوں ایکسپوسنٹر کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقومی دفاعی نمائش و سیمینار آئیڈیاز2022 میں پاک فضائیہ کی نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹNASTP کا سٹال لگایاگیا۔ یہ سٹال مہمانوں خاص طور پر غیر ملکی معززین کی توجہ کا خاص مرکز بنا۔ NASTP پروجیکٹ، سربراہ پاک فضائیہ کے از خود اقدامات کی بدولت مقررہ وقت میں مکمل کیاگیا۔



یہ منصوبہ صنعت اور تعلیمی شعبے میں ربط کے قیام جبکہ سائبر، اسپیس اور ہوابازی کے شعبوں میں ڈیزائن،تحقیق، جدت کے حصول کے لیے ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔
 آئیڈیاز-2022 میں NASTP کی کامیابی،  اس سنگِ میل کی جانب سفر کا محض ایک آغاز ہے جو آنے والی دہائیوں میں یہ منصوبہ عبور کرے گا۔ اس میگا ایونٹ نے پاک فضائیہ کے قومی سطح کے منصوبوں کو مختلف ممالک  سے تعلق رکھنے والے مہمانوں سے متعارف کروانے کا موقع فراہم کیا اور غیر ملکی  دو طرفہ دفاعی تعاون کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
 

یہ تحریر 107مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP