پانچویں چیف آف آرمی سٹاف ینگ سولجرز انٹر سنٹرل پیسز چیمپیئن شپ
گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پانچویں چیف آف آرمی سٹاف ینگ سولجرز انٹر سنٹرل پیسز چیمپیئن شپ کے فائنل میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس چیمپیئن شپ کا انعقاد بلوچ رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد میں ہوا۔ تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
چیف آف آرمی سٹاف نے چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کے تربیتی معیار، جسمانی فٹنس اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن
(IGT&E)
لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن اور کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی موجود تھے۔
یہ تحریر 386مرتبہ پڑھی گئی۔