ہلال نیوز

فرنٹیئر کور کی لیڈی سولجرز کا پنجاب رینجرز کا دورہ

باہمی تعاون کے تبادلے کے سلسلے میںفرنٹیئر کور خیبرپختو نخوا کی لیڈی سولجرز کے30رکنی وفدنے پاکستان رینجرز(پنجاب) کا دورہ کیا۔جہاں انھیں لیڈی رینجرز کے فرائض اور ان کی انجام دہی کے طریقے کارکے بارے میںبتایاگیا۔دورے کے دوران وفدنے پنجاب رینجرزہیڈکوارٹرزمیںیاد گار ِشہداء پرحاضری دینے کے علاوہ پنجاب رینجرز ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور رینجرز ایگزیبیشن ڈرل اسکواڈ کی شاندارپریڈدیکھی۔مزید برآںلیڈی سولجرزنے لیڈی رینجرز کے ہمراہ نشانہ بازی کی مشقوں میں بھرپورحصہ لیااوراپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔وفدنے مشرقی سرحدپر اگلے مورچوں کا دورہ کیااورجوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی۔ فرنٹیئر کور کی لیڈی سولجرزکاکہنا تھاکہ ان کے دورے کا مقصد لیڈی رینجرز کے تجربے اورپیشہ ورانہ مہارت سے مستفیدہوناتھا جواس دورے سے کماحقہ حاصل ہوا۔

یہ تحریر 473مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP