گزشتہ دنوں فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام لیڈی سولجرز کے دوسرے بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ بیگم انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور، کے پی (نارتھ) تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد ''سکائوٹس ٹریننگ اکیڈمی۔ وارسک'' میں کیا گیا۔ لیڈی سولجرز کے دوسرے بیچ سے کل تیس ''کمبیٹ لیڈی سولجرز'' نے تربیتی کامیابی کے بعد پاسنگ آئوٹ پریڈ میں حصہ لیا۔ مہمانِ خصوصی بیگم انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کورکے پی (نارتھ) نے لیڈی سولجر جمیلہ کو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور کی اعزازی شمشیر سے بھی نوازا۔ تقریب میں فوجی و سول عہدیداران اور لیڈی سولجرز کے عزیز و اقارب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مجموعی طور پر تربیت کے معیار کو سراہا۔
یہ تحریر 298مرتبہ پڑھی گئی۔