ہلال نیوز

 سربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر امریکی ایئر فورسز سینٹرل کمانڈ کی ملاقات

گزشتہ دنوں کمانڈر نائنتھ ایئر فورس (امریکی ایئر فورسز سینٹرل کمانڈ)لیفٹیننٹ جنرل الیکسس گرینکیوچ نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔



معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاک فضائیہ کی  جانب سے گزشتہ برسوں میں خاص طور پر خود انحصاری کے میدان میں  کی گئی غیر معمولی پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں انہوں نے گزشتہ برس سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران جانی نقصان پر پاکستان کی عوام سے دلی تعزیت کی اور سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے عمل میں پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔


 

یہ تحریر 246مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP