ہلال نیوز

فرنٹیئر سکاو ٔٹس کیڈٹ کا لج ورسک میں یومِ والدین کی تقریب

فرنٹیئر سکاو ٔٹس کیڈٹ کا لج ورسک میں یومِ والدین کی تقریب

گزشتہ دنوں فرنٹیئر سکائوٹس کیڈٹ کالج ورسک میںیو مِ والدین کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید سائنسی علوم و فنون میں مہارت سے آراستہ ہو۔ انہوں نے ادارے کی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی سراہااور طلبا ء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کے بعد ملک و قوم کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ تقر یب کے اختتام پر کور کمانڈ ر نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوںمیں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں ٹرافیاںاور میڈلز بھی تقسیم کئے ۔

یہ تحریر 429مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP