ہلال نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ کا شمالی وزیرستان میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

گزشتہ دنوںپاک فوج کی مدد سے، پاکستان کرکٹ بورڈنے وزیرستان ایجنسی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا جو شمالی وزیرستان (خاص طور پر فاٹا) میں امن کے قیام اور معمولاتِ زندگی بحال ہونے کی طرف ایک اہم اشارہ ہے۔ اس پروگرام میں فاٹا کے پُرامن و پُرجوش نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیاگیا۔اس سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی سربراہ مشتاق احمد، سابق ٹیسٹ کرکٹر شاداب احمد، لیگ سپنر یاسر شاہ اور جی ایم این سی اے علی رضا نے پی سی بی کے نمائندوں کے طور پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکت کی۔ کرکٹ کے ستاروں کو مسکراتے چہروں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ میران شاہ کے پُرجوش نوجوانوں نے یونس خان کرکٹ کمپلیکس کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھرپور شرکت کی اور ان کے جوش وولولے نے واضح

طور پر کرکٹ کے ساتھ اُن کی دلی وابستگی ظاہر کی۔ کامیاب آزمائشی ٹیسٹوں کے بعد یونس خان کرکٹ کمپلیکس سے تیزرفتار بالرز منتخب کئے گئے اور اب اُن نوجوانوں کوپاکستان کرکٹ بورڈ کے Programme Skill Development میں شامل کیا جائے گا۔

کہا جاتا ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں ہے، یہ ایک احساس ہے۔ یہ آپ کو باہمی ہم آہنگی کا ایک منفرد احساس دلاتا ہے ۔ میران شاہ کے نوجوانوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا۔ اسی لئے پی سی بی اور پاک فوج کی کاوشوں سے اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں باصلاحیت نوجوانوں نے جوش و ولولے سے  حصہ لیا۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، دنیا کو یہ پیغام ہے کہ پاکستان نے اپنی مسلح افواج کی جان و مال کی عظیم قربانیوں کے بعد ملک کا امن بحال کرلیا ہے اورالحمداﷲ ایک لمبے عرصے تک علاقہ غیر کہلائے جانے والا فاٹا اب پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح محفوظ، مستحکم اور پُرامن ہے۔

یہ تحریر 523مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP