ہلال نیوز

فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی

فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کی تعیناتی

گزشتہ دنوں فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد میں کرنل آف کمانڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) راحیل شریف نے رینک کے بیجز لگائے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ پفر افسران نے شرکت کی۔

چیف آف آرمی سٹاف کا بہاولپور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے انہیںفارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کور کی مشرقی بارڈر کے حوالے سے ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ کمانڈر ملتان کور بھی بریفنگ میںموجود تھے۔

یہ تحریر 559مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP