گزشتہ دنوں جرار راولپنڈی گیریژن میں پاکستان گالف فیڈریشن کے نئے صدر کا انتخاب کیا گیا۔ پی جی ایف کے نئے صدر کا انتخاب سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر کیا گیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ (کرنل کمانڈنٹ رجمنٹ آف آرٹلری) نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر السلام سے پاکستان گالف فیڈریشن کے نئے صدر کے عہدے کا چارج لیا۔ جبکہ بریگیڈیئر (ر) نیئر افضال نائب صدر منتخب ہوئے اور بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد خان کو سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
ملتان گیریژن میں آرمی جوڈو چیمپیئن شپ
گزشتہ دنوںملتان گریژن میںچارروزہ آرمی جوڈو چیمپیئن شپ منعقد ہوئی۔ اس چیمپیئن شپ کے مہمان خصوصی کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تھے۔چیمپیئن شپ میں ملتان کور کی ٹیم نے 22 پوائنٹس لے کر چیمپیئن ٹرافی جیت لی جبکہ منگلا کور کی ٹیم نے 9پوائنٹس سے دوسری اور سدرن کمانڈ نے6 پوائنٹس سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
یہ تحریر 517مرتبہ پڑھی گئی۔