ہلال نیوز

بارھویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی2021

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور کلاسک لینڈروور کے باہمی اشتراک سے منعقدہ کار ریلی پشاور پہنچ گئی۔پشاور میں منتظمین کی جانب سے قلعہ بالاحصار میں گاڑیوں کی نمائش منعقد کی گئی جسے کلاسک کار کو پسند کرنے والوں نے خوب سراہا۔کار ریلی بالاحصار سے ہوتی ہوئی مچنی پہنچی۔ نایاب اور منفرد کار ریلی میں 30سے زائد گاڑیوں نے شرکت کی جن میں مرسڈیز، شیورلیٹ، وی ڈبلیو، لینڈ روورسمیت دیگر کلاسک گاڑیاں شریک تھیں۔ جبکہ ریلی میں خیبر پختونخوا سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ 



کار ریلی کی نمائش پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ونٹیج کار ریلی دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ نمائش دیکھنے کے لئے آئے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ قدیم ونایاب گاڑیوں کو بھر پور انداز میں سنبھال کر رکھنا قابل ستائش عمل ہے۔ اس طرح کے ایوینٹس ہر سال ہونے چاہئیں اس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ملک کے مختلف حصوں میں کار ریلی کے انعقاد کا مقصد گاڑیوں کے شوقین افراد کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

یہ تحریر 349مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP