138 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 57 ویں انٹی گریٹڈ کورس، 30 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 37 ویں گریجویٹ کمیشنڈ آفیسرز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ
گزشتہ دنوں 138 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 57 ویں انٹی گریٹڈ کورس، 30 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 37 ویں گریجویٹ کمیشنڈ آفیسرز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوئی۔ اس پاسنگ آئوٹ پریڈ میں سعودی عرب، نیپال، سری لنکا، فلسطین اور لیبیا کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ اس موقع پرمہمانِ خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اعزازی شمشیراکیڈمی سینیئرانڈر آفیسر غلام نبی نے حاصل کی۔ کیڈٹ غلام نبی نے ملٹری کالج سوئی سے تعلیم حاصل کی۔ یاد رہے غلام نبی کے والد رسالدار ریٹائرڈ غلام مرتضیٰ بھی پاک فوج کی یونٹ 13 لانسرزمیں اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔اس پاسنگ آئوٹ میں بلوچستان کے بگٹی قبائل سے تعلق رکھنے والے دس جینٹل مین کیڈٹس بھی پاس آئوٹ ہوئے اور پاک فوج میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کی۔ ان کیڈٹس میں وحید بگٹی، زاہد بگٹی، نجاب بگٹی، دانیال بگٹی، کامران بگٹی، ارشد بگٹی، علی ہان بگٹی، غضنفر بگٹی، رضوان بگٹی اور حسن بخش بگٹی شامل ہیں۔
مہمان خصوصی نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ اُن کی خوش نصیبی ہے کہ وہ اُن سپاہیوں کی کمانڈ کریں گے جن کو اپنے فرض کی لگن اور جذبہ ایثار کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوانوں کی وجۂ شہرت اُن کا کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ ہے۔ تقریب میں حاضر و ریٹائرڈ افسران ،اعلیٰ شخصیات اور کیڈٹس کے اقرباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
یہ تحریر 733مرتبہ پڑھی گئی۔