ہلال نیوز

پاکستان رینجرز (سندھ) انٹر سیکٹر ہاکی چیمپیئن شپ

پاکستان رینجرز (سندھ) انٹر سیکٹر ہاکی چیمپیئن شپ
گزشتہ دنوںپاکستان رینجرز (سندھ) انٹر سیکٹر ہاکی چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقادکے۔ ایچ۔ اے سٹیڈیم گلشن اقبال کراچی میں ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعیدتھے۔ فائنل میچ سچل رینجرز اور قاسم رینجرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجس میں سچل رینجرز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔ مہمانِ خصوصی نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور کیش انعامات بھی دیئے۔
 


 

ایف سی این اے کا سکردو میں فری میڈیکل کیمپ
گزشتہ دنوں ایف سی این اے کی جانب سے مچلو ہوشے ویلی ضلع گانچھے
Machlu Hushey Valley District Ghanche
سکردو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئی۔ اس کیمپ کے قیام کا مقصد ہیڈکوارٹرز ایف سی این اے کی جانب سے گلگت بلتستان کے دور افتادہ بسنے والے لوگوں کو اُن کے علاقے میں طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 

یہ تحریر 397مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP