چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا آپریشنل ایئر بیس کا دورہ
گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پی اے ایف بیس Bholari کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔ مہمانِ خصوصی نے اس نئی قائم کی گئی بیس کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
پاک بحریہ کے سربراہ کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ
گزشتہ دنوں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدرکی دعوت پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تاجر برادری کو پاکستان میں بلیو اکانومی (بحری معیشت) کے حوالے سے موجود امکانات اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں تاجر برادری کے کردارکے متعلق آگہی فراہم کرنا تھا۔
تاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کے استحکام میں معاشی سکیورٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم قومی معیشت ملکی سلامتی میں کلیدی کردار کی حامل ہے ۔
اس موقع پر صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ اور سمندری راہداریوں کو محفوظ بنانے میں پاک بحریہ کے کردارکو سراہا۔
یہ تحریر 738مرتبہ پڑھی گئی۔