ہلال نیوز

چیئرمین یورپیئن یونین ملٹری کمیٹی کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

چیئرمین یورپیئن یونین ملٹری کمیٹی کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

گزشتہ دنوں چیئرمین یورپیئن یونین ملٹری کمیٹی جنرل

General Mikhail Kostarakos

نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے علاقائی سکیورٹی کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ معزز مہمان نے پاک آرمی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقے میں قیام امن کے لئے جاری کاوشوں کی تعریف کی۔

بہاولپور کور میں رائیڈنگ گالا 2018 کا انعقاد

گزشتہ دنوں بہاولپورکور میں رائیڈنگ گالا2018ء کا انعقاد بہاولپور پولو اینڈ سیڈل کلب میں کیا گیا۔ اس رنگا رنگ تقریب کے انعقاد کا مقصد صحت مند تفریح کے ساتھ ساتھ رائیڈنگ کلب کے ممبران کی مہارتوں سے شائقین کو رُوشناس کرانا تھا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن تھے۔ تقریب میںسول و فوجی افسران کی فیمیلیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

یہ تحریر 286مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP