ہلال نیوز

تاجکستان کے سفیر کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

گزشتہ دنوں تاجکستان کے سفیر Sherali Jononov نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں طرف سے برادر ملکوں میں سکیورٹی معاملات ، دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں پائیدار امن کے لئے جاری کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا۔ اس موقع پر تاجکستان کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔


کمانڈرملتان کور کا اوکاڑہ گیریژن کا دورہ

گزشتہ دنوں کمانڈر ملتان کورلیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگرنے اوکاڑہ گیریژن کادورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارشہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعدازاں کور کمانڈنے مختلف یونٹوں کا معائنہ بھی کیا۔

یہ تحریر 428مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP