رپورٹ: لیفٹیننٹ کرنل فا روق فیروز
نوجوان نسل کسی بھی معاشرے اور ملک کا قیمتی اثا ثہ ہوتی ہے۔پاکستانی نوجوان نسل بھی ملک کا ایک قیمتی سرمایہ ہے۔جس نے ملک کے وقار اور عزت کو دوام بخشنے کے لئے جو خدما ت انجام دی ہیں وہ انمٹ ہیں۔جن نو جوانو ں اور بچوں نے دنیا بھر میں پا کستان کانا م روشن کیا ہے ان کی ایک طویل فہرست ہے۔ بدقسمتی سے انتہا پسندی کی ایک لہر نے پوری دنیا کو طویل عرصے سے گھیر رکھا ہے۔اس نے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پا کستا نی تعلیمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔جس کی وجہ سے کچھ عرصہ سے ایسے کیسزمنظر عام پر آرہے ہیں کہ طلباء و طالبات دہشت گردوں سے تربیت لے کر ملک وقوم کے خلاف استعمال کئے جا رہے ہیں۔
اس تناظر میں چیف آ ف آرمی سٹا ف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خصو صی اقدامات کا آغا ز کیا ہے تا کہ نو جوا ن نسل کو گمرا ہی سے بچا کر ان کو حقائق کی دنیا سے روشناس کرایا جا سکے ۔
کمانڈر 10 کور نے چیف آف آرمی سٹا ف کی ہدایا ت کی روشنی میں 10کو رکے تحت فو جی فا رمیشنز کو اپنے اپنے علاقے کے سکو لو ں اور کالجوں کے طلباء و طالبا ت کو فو جی مصروفیا ت سے آ گا ہ کرنے،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ناسور سے بچنے کے لئے تعلیم اور تفریح کے ذرا ئع فراہم کر نے کے لئے خصوصی اقداما ت کی ہدایات دی ہیں۔
اسی سلسلے میں جنرل کما نڈنگ آ فیسر 12 ڈویژن میجر جنرل اظہر عبا س نے مظفر آباد میں آزاد جمو ں وکشمیریو نیورسٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے نو جوانو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کی صلا حیتو ں پر پو را یقین ہے۔ وہ خود پر بھروسہ رکھیں۔ جنرل کما نڈنگ آفیسر نے نو جوان طلباء و طالبا ت سے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیانات سے محتاط رہیں۔پڑھے لکھے نو جوان داعش اور اس سے منسلک تنظیمو ں کا ہدف ہیں ۔
23 ڈویثر ن کے علاقہ ڈونگی میں طلباء و طا لبات کو 3 اے کے بریگیڈ کے زیر اہتمام لائٹ کما نڈوز بٹا لین نے عملی تر بیت کا مظا ہرہ پیش کیا۔جس میں بتا یا گیا کہ اگر آپ پر ناگہانی آفت آجاتی ہے تو ان حا لا ت میں آپ کیسے مقا بلہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گردو ں سے مقا بلہ کرنے کے لئے ان کے جذبے کو ابھارااور فوجی سر گر میوں کے با رے میںآگاہ کیا۔
حا ل ہی میں 66 بر یگیڈ کے افسران نے رنگڑا سکول کا دورہ کیا جس میں بچو ں کو بتا یا گیا کہ آپ پا کستان کے مستقبل کا سر مایہ ہیںاور دہشت گردی کا خوف ذہن میں نہ رکھیں ۔یہ دشمن ہما ری قوم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ہمیں اس بزدل دشمن کا مقابلہ کرنا ہے اوردشمن کو شکست دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن رکھنا ہے ۔
اسی حوالے سے4 اے کے بریگیڈ 649کی مجا ہد بٹا لین کے کمانڈنگ آفیسر نے بھمبر کے ڈگری کالج کا دورہ کیا۔جس میں انہوں نے طلباء و طالبات سے خطاب کیا اور آئے دن ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری نو جوان نسل با ہمت اور جرأت مند ہے اورہر آفت کا مقا بلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے اور طلباء وطالبات کو یقین دلایا کہ پا ک فوج انہیں محفو ظ اور مستحکم پاکستان فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور پاک فو ج اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھر پور صلا حیت رکھتی ہے
بھمبر کے ہا ئیرسکینڈری سکول کے طلباء کو ہتھیاروں کا استعمال بتایا گیا اور ان کو فا ئر کرنا بھی سکھا یا گیا۔اس کے علاوہ ہتھیاروں کو کھولنے اور بند کرنے کے طریقے بھی بتا ئے گئے۔طلباء نے خود فا ئر کئے۔ تقریب کے اختتام پر طلباء کوفو جی سرگرمیوں کے بارے میں بتا یاگیا۔ اس کے علاوہ آئے دن ہونے والی دہشت گردی کے متعلق بتایا گیاکہ ان حالات میں محتاط رہیںکہ نو جوان ہی ان لو گو ں کا ہدف ہیں۔
علاوہ ازیںبریگیڈیر نیر نصیر نے شمالی علاقہ جات کے طلباء و طا لبا ت کی راہنمائی کے سلسلے میں خپلو پبلک سکول اور کا لج کا دورہ کیا ۔ جہا ں انھو ں نے طلباء و طا لبات سے خطاب کے دوران انہیںاپنے گردو پیش سے با خبر رہنے اور اپنی توانائیاں ملک و قو م کی خدمت کے لئے وقف کر نے پر زورد یا۔
یہ تحریر 658مرتبہ پڑھی گئی۔