ہلال نیوز

ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف  جوائنٹ سٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

گزشتہ دنوں ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ سٹاف، جنرل جوآن مارٹن پیلیو نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور حالیہ برسوں میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا ۔ ایئرچیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاک فضائیہ اور ارجنٹائن فضائیہ کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں معززین نے تربیت اورخود انحصاری سمیت دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے مختلف امور پربھی تبادلۂ خیال ہوا۔



 

یہ تحریر 507مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP