پاک بحریہ ہر سال باقاعدگی سے ماحولیات کا عالمی دن مناتی ہے۔ اس سلسلے میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن کا مقصد پاکستان میں ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوام الناس اور متعلقہ اداروں میں ماحولیات بالخصوص سمندری ماحول کے حوالے سے آگاہی پید ا کرنا ہے۔ ان سرگرمیوں میں اس دن کی اہمیت پر لیکچرز، خصوصی بینرز کی تیاری، مضمون نویسی، نقشہ نویسی کے مقابلے ، بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں صفائی کی مہمات شامل تھیں جن میں پاک بحریہ کے علاوہ مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ رواں برس ماحولیات کے عالمی دن سے متعلق منعقدہ تقریبات کے موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاََبحری ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن کاوشیں جاری رکھے گی۔
یہ تحریر 404مرتبہ پڑھی گئی۔