ہلال نیوز

ازبکستان کے سیکرٹری آف سکیورٹی کونسل کا دورہ طورخم

گزشتہ دنوں جمہوریہ ازبکستان کے سیکرٹری آف سکیورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل وکٹر محمودوف (Viktor Mahmudov) نے طورخم کا دورہ کیا۔مشیر نیشنل سکیورٹی، ڈاکٹر معیدیوسف اور وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اور انوسٹمنٹ عبدالرزاق دائود بھی معزز مہمان کے ہمراہ تھے۔ وفد کو پاک افغان بارڈر کے انتظام، میکنزم، باڑ اور بارڈر ٹرمینل قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمان نے خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں، دہشت گردی سے نبردآزما ہونے اور قبائلی اضلاع کی معاشرتی و معاشی ترقی کی تعریف کی۔ قبل ازیں وفد کی آمد پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل عادل یامین نے اُن کا استقبال کیا۔



 

یہ تحریر 340مرتبہ پڑھی گئی۔

TOP