آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات
گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ایئر چیف مارشل مارک بنسکن Mark Binskinنے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی خطے میں قیام امن کے لئے کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
این ایل سی اور ڈیملر ا ے جی کے مابین معاہدہ
گزشتہ دنوںاین ایل سی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل مشتاق احمد فیصل اور پاک این ایل سی موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیا احمد جبکہ مرسیڈیزبنز سپیشل ٹرک کی جانب سے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کلاوس فشینگر اور جرمنی میں سیلز کے سربراہ ڈاکٹر رالف فورچر نے مرسڈیز ٹرکوں کی مقامی سطح پر تیاری کی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر شاہنواز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور جنرل مینجر نسیم شیخ اور پاکستان میں مرسیڈیز بنز گاڑیوں کے مجاز تقسیم کنندہ احمد نعیم بھی موجود تھے۔
این ایل سی کی جانب سے مرسیڈیز بنز ٹرکوں کی مقامی سطح پر تیاری پاکستان کی لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کی صنعت میں بنیادی تبدیلی کا باعث ثابت ہوگی۔ یورپین ٹرکنگ مصنوعات کو اپنی ایڈوانس ٹیکنالوجی، عمدہ کارکردگی، ماحول دوستی، پائیداری اور روڈ سیفٹی کی بنا پر برتر ی حاصل ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل مشتاق احمد فیصل نے مفاہمت کی یاداشت کو پاکستان کی کمرشل گاڑیوں کی صنعت کے لئے تاریخی موقع قرار دیا۔
یہ تحریر 527مرتبہ پڑھی گئی۔